کپڑے ، انناس ،انڈے ، دو کلو آٹا بشریٰ بی بی کا سامان جیل پہنچا دیا گیا
راولپنڈی(خبر نگار )بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے لئے سامان جیل پہنچا دیا گیا ،سامان بیٹی مہرالنسا کی جانبسے بھجوایا گیا۔
جسے فوکل پرسن رائے سلمان کھرل نے گیٹ پانچ پر پہنچایا ،سامان میں کپڑوں کے جوڑے ،پپیتا ، انناس شامل ہیں ،دو درجن انڈے ، مالٹے ، دو کلو آٹا بھی شامل تھے ،سامان جیل حکام نے وصول کر لیا۔