اسحاق ڈار سے ایرانی سفیرکی ملاقات ،میانمار کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ

 اسحاق ڈار سے ایرانی سفیرکی ملاقات ،میانمار کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ

اسلام آباد(وقائع نگار،اے پی پی)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔

ایرانی سفیر نے نائب وزیر اعظم کو ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی جانب سے نئے سال کی مبارکباد پیش کی اور ان کے نام ایک خط بھی پہنچایا۔علاوہ ازیں اسحاق ڈار نے روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی سے وزارت خارجہ میں ملاقات کی ہے ۔ترمذی نے نائب وزیر اعظم کو ماسکو کے ساتھ تعلقات کو سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی کے شعبوں میں آگے بڑھانے کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے میانمار کے وزیر خارجہ تھن یو سیوے سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور دو طرفہ تعلقات کی موجودہ سطح کا جائزہ لیا۔انہوں نے مستقبل میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں