کراچی میں سندھ حکومت کا رویہ خوش آئند :شفیع جان
پشاور(آئی این پی )تحریک انصاف کے رہنما و ترجمان خیبر پختونخوا حکومت شفیع جان نے کہا ہے کہ مذاکرات کی بات تب کی جاتی ہے جب پی ٹی آئی کی تحریک زور پکڑتی ہے ، مذاکرات کیلئے اعتماد کی فضا ضروری ہے ،جس کی ذمہ داری حکومت پر زیادہ ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ4 دسمبر کے بعد بانی پی ٹی آئی کی فیملی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی،وکلا سے آخری ملاقات 16 اکتوبر کو ہوئی، جو ان کا بنیادی حق ہے ۔انہوں نے کہاتوشہ خانہ ٹو کا فیصلہ عدالتی عمل پر سوالیہ نشان ہے ،کراچی میں سندھ حکومت کا رویہ خوش آئند اور ویلکم کرنے والا ہے ، سندھ میں آئینی اور قانونی حق کے تحت سیاسی سرگرمیاں کریں گے ۔