اسلام آباد کو شنگھائی طرز پر ڈویلپ کرنا چاہتے ہیں:محسن نقوی

اسلام آباد کو شنگھائی طرز پر ڈویلپ کرنا چاہتے ہیں:محسن نقوی

اربن پلاننگ ہیڈ نے ماسٹر پلاننگ ڈویلپمنٹ اور سہولتوں بارے بریفنگ دی

شنگھائی (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے کہا ہے کہ شنگھائی کی ترقی ہر شہر کیلئے قابل تقلید ہے ، اسلام آباد کو بھی شنگھائی کی طرز پر ڈویلپ کرنا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے شنگھائی کے اربن پلاننگ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، شنگھائی اربن پلاننگ کی ہیڈ میڈم چن نے شنگھائی کی ماسٹر پلاننگ ڈویلپمنٹ اور سہولتوں کے بارے بریفنگ دی۔ انہوں نے شہری سہولیات کے ساتھ ترقی کے تیز رفتار نظام کے بارے بتایا۔

محسن نقوی نے شنگھائی کے جدید سہولتوں سے آراستہ سٹیڈیم کا ماڈل بھی دیکھا اور شنگھائی اربن پلاننگ کے تحت تمام معلومات کو جدید طرز پر یکجا کرنے کے نظام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی نظام کی تعریف کی۔ انہوں نے شنگھائی اربن پلاننگ کے تحت شہر کے نظام کو مربوط اور فول پروف بنانے کے اقدام کو بھی سراہا۔ اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شنگھائی شہر تیز ترین ترقی میں اپنی مثال آپ ہے ،شنگھائی کی تیز رفتار ترقی سے استفادہ کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں