پی ٹی آئی میں کوئی بااعتماد آدمی نہیں جسے سینیٹ ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنایا جائے :حیدر ہوتی
مردان ( نمائندہ دنیا )سابق وزیر اعلیٰ اور عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے۔
کہ پوری تحریک انصاف میں کوئی ایسا قابل، بااعتماد ایم این اے یا سینیٹر نہیں جس پر اعتماد کر کے اسے قومی اسمبلی یا سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنایا جا سکے ۔پی ٹی آئی کی قیادت کا بحران اس حد تک سنگین ہو چکا ہے کہ انہیں اپنی ہی صفوں میں کوئی ایسا شخص نہیں مل رہا جسے وہ اپوزیشن لیڈر مقرر کر سکیں وہ پردل آباد میں جلسہ سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔