دہشت گردی پر خاموشی بھی جرم

دہشت گردی پر خاموشی بھی جرم

لاہور(دنیانیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت کسی ابہام، مصلحت یا سیاسی مفاد نہیں بلکہ واضح، جرات مندانہ اور غیر مبہم مؤقف کی ضرورت ہے ، کیونکہ دہشتگردی پر خاموشی بھی جرم ہے ۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ جو عناصر نہ صرف دہشتگردوں کو دہشتگرد تسلیم کرنے سے گریز کرتے ہیں بلکہ ان کے خلاف واضح مؤقف اختیار کرنے سے بھی کتراتے ہیں، وہ یہ واضح کریں کہ آخر وہ کس کے خلاف اور کس کے حق میں کھڑے ہیں؟۔ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ پاکستان کے محافظوں کے قاتلوں پر خاموشی اختیار کریں، ان سے دہشتگردی کے خلاف مؤثر ایکشن کی توقع رکھنا خود فریبی کے مترادف ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں