اسلام آبادمیں 3سالہ بچہ سیوریج کے پانی میں ڈوب کرجاں بحق
اسلام آباد(دنیا نیوز)سیکٹر جی 12اسلام آباد میں افسوسناک واقعہ، 3سالہ بچہ سیوریج کے جمع پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔
پانی میں گرنے سے کمسن بچے نعمان ولی کی موت واقع ہو گئی، پولیس نے لاش قبضے میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔ قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی، افسوسناک واقعے پر علاقے میں سوگ کی لہر پھیل گئی۔