ناقص پراسیکیوشن ، منشیات مقدمے میں 9سال قید کاٹنے والا مجرم ساڑھے 3سال بعد بری

ناقص پراسیکیوشن ، منشیات  مقدمے میں 9سال قید کاٹنے  والا مجرم ساڑھے 3سال بعد بری

لاہور(کورٹ رپورٹر )ناقص پراسیکیوشن اور کمزور تفتیش کے باعث منشیات کے ملزم بری ہونے لگے ۔لاہور ہائیکورٹ نے 2کلو منشیات برآمدگی مقدمے سے متعلق مقدمے کا اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے ساڑھے 3سال سے منشیات کے مقدمے میں قید مجرم کو بری کردیا ۔

عدالت نے 2کلو منشیات کے مقدمے میں گرفتار ملزم کی 9 سال قید کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرلی اور ملزم کی سزا کالعدم قرار دیکراسے رہا کرنے کا حکم دیدیا ۔جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس طارق ندیم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے 13صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ۔جسٹس طارق ندیم نے 13 صفحات پر مشتمل فیصلے میں تحریر کیا کہ ملزم اشفاق پر 2022 میں جڑانوالہ پولیس نے دو کلو منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج کیا تھا، پراسیکیوشن کیس پراپرٹی اور سیمپل کی سیف کسٹڈی فرانزک کیلئے بھجوانے میں ناکام رہی ، کیس میں ملزم کی گرفتاری سے لیکر کیس پراپرٹی تک گواہوں کے بیانات میں بے شمار تضادات پائے گئے ، عدالت ملزم کی سزا کے خلاف اپیل منظور کر کے اسے رہا کرنے کا حکم دیتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں