وزرا ئے تعلیم کانفرنس میں نیشنل ایجوکیشن ایکشن پلان منظور

 وزرا ئے تعلیم کانفرنس میں  نیشنل ایجوکیشن ایکشن پلان منظور

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ و رانہ تربیت خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت منعقدہ 38 ویں بین الصوبائی وزرا ئے تعلیم کانفرنس نے نیشنل ایجوکیشن ایمرجنسی ایکشن پلان اور دیگر تعلیمی منصوبوں کی متفقہ منظوری دیدی ہے ۔

کانفرنس میں وزیر مملکت تعلیم و پیشہ و رانہ تربیت وجیہہ قمر ، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری تعلیم فرح ناز اکبر، سیکرٹری تعلیم ندیم محبوب، بلوچستان کی وزیر راحیلہ حمیددرانی ، سندھ کے وزیر اسماعیل راہو ، گلگت بلتستان سمیت صوبوں کے سیکرٹریز تعلیم نے شرکت کی ، پنجاب کے وزیر تعلیم رانا اقبال سکندر اور کے پی کے کے وزیر تعلیم ارشد ایوب خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شر کت کی۔ اجلاس کے دوران آؤٹ آف سکول بچوں کو تعلیمی دھارے میں واپس لانے کے لیے اقدامات کا فیصلہ اور وفاق کی سطح پر ایک خصوصی چیلنج فنڈ قائم کرنے پر غور کیا گیا ۔ پنجاب کے وزیر تعلیم نے بتایا کہ صوبے میں 1.8 ملین گھوسٹ بچوں کا خاتمہ اور 10 ہزار سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں