صوبہ میں دہشتگردی ختم نہ ہونے پر پالیسی بدلناہوگی،کے پی کے حکومت
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان کے پی کے حکومت شفیع جان نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان دہشتگرد جماعت ہے ، بہت سے لوکل اس میں شامل ہو چکے ہیں ، خیبر پختونخوا میں20 سال سے جو دہشتگردی ختم کرنے کی پالیسی چل رہی ہے۔
اس سے دہشتگردی ختم نہیں ہوئی تو پھر پالیسی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔ٹی وی سے گفتگومیں انہوں نے کہا جہاں تک مذاکرات کی بات ہے تو یہ حکومت پر منحصر ہے ، اگر وہ چاہتی ہے کہ سیاسی ٹمپریچر کم ہو ، جو دونوں جانب سے بڑھا ہوا ہے ، تو حکومت کی زیادہ ذمہ داری ہے کہ وہ ٹمپریچر کو کم کرے ، کئی دفعہ کہہ چکا ہوں کہ ہم غیر مشروط مذاکرات پر نہیں جائینگے اور اس پر ہم محمود اچکزئی سے بات کر چکے ہیں کیونکہ مذاکرات اور تحریک کی ذمہ داریاں محمود اچکزئی کو دی گئی ہیں۔