تحریک تحفظ آئین پاکستان آج سے لاہور میں سٹریٹ موبلائزیشن کا آغازکرے گی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک تحفظ آئین پاکستان کاوفد آج تین روزہ دورہ کے لئے لاہور آئے گا ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان سٹریٹ موبلائیزیشن کے لئے لاہور کا دورہ کرے گی،وفد براستہ جی ٹی روڈ لاہور جائے گا اور مختلف جگہوں پراس کا استقبال کیاجائے گا۔ وفدمیں سینئر نائب صدر علامہ راجہ ناصر عباس، نائب صدر مصطفی نواز کھوکھر اور سیکرٹری جنرل اسد قیصر شریک ہوں گے ، زمان پارک لاہور میں سیاسی اور سماجی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوں گی ۔ترجمان نے بتایاکہ تحریک تحفظ آئین کا قافلہ محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ سے روانہ ہو گا ۔