63 بڑی کمپنیوں کے ٹیکس کیسز ایف بی آر کے دائرہ اختیار میں شامل
لاہور(نیوز رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس انتظامات کو بہتر بنانے اور مؤثر نگرانی کیلئے 63 بڑی کمپنیوں کے ٹیکس کیسز اپنے دائرہ اختیار میں منتقل کر دئیے ۔
ذرائع کے مطابق یہ اقدام ٹیکس کمپلائنس کو مضبوط بنانے اور شفافیت و کارکردگی میں بہتری کے لئے اٹھایا گیا ہے ۔ کیسز سیکشن 209 انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت ایک چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو سے دوسرے چیف کمشنر کو منتقل کئے گئے ہیں۔ایف بی آر کی جانب سے کیسز کے ساتھ تمام ضروری معلومات اور پرانے و نئے دائرہ اختیار کی تفصیلات بھی منتقل کی گئی ہیں جس سے ٹیکس معاملات کی مؤثر نگرانی اور بہتر انتظامی کنٹرول ممکن بنایا جا سکے ۔