سپر ٹیکس کیس:وفاقی آئینی عدالت میں آج پھر سماعت، وکیل کے دلائل جاری
اسلام آباد (کورٹ رپورٹر) وفاقی آئینی عدالت میں سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کے بعد کارروائی آج تک ملتوی کر دی، ٹیکس پئیرز کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان اپنے دلائل جاری رکھیں گے ۔ مخدوم علی نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اگر قانون میں ٹیکس جمع کرنے کی اجازت ہی موجود نہیں تو یہ ٹیکس اب تک کس قانون کے تحت وصول کیا گیا۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ کیا اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایف بی آر اور کمشنرز کو فریق بنایا گیا تھا۔ مخدوم علی نے بتایا اسلام آباد ہائیکورٹ میں دونوں کو فریق بنایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا فور سی مکمل غیر قانونی اور غیر آئینی ہے ۔