پیپلزپارٹی پی ٹی آئی کو کھلی چھوٹ نہیں دیگی:نجم سیٹھی
پنجاب میں تحریک انصاف کا اثرورسوخ ،جس کا ن لیگ کو زیادہ خطرہ ہے مزار قائد وفاق کے انڈر،جلسہ کی اجازت دیگا؟ :آج کی بات سیٹھی کیساتھ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرتجزیہ کارنجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں فرق یہ ہے کہ پیپلزپارٹی نے ابھی بھی اپنے مطالبات اسٹیبلشمنٹ کے آگے رکھے ہوئے ہیں جبکہ ن لیگ کا کوئی ٖ مطالبہ نہیں ہے ، ایشوز کے اوپر پیپلزپارٹی تھوڑا بہت لڑائی جھگڑے کے موڈ میں رہتی ہے ، دوسری بات پیپلزپارٹی کو تحریک انصاف سے اتنا خطر ہ نہیں جتنا خطرہ ن لیگ کو ہے ، پنجاب میں پی ٹی آئی کی رٹ چلنے لگی ہے پتہ نہیں چار سال کے بعد کیا ہوگااگر مریم نواز کے سارے ریفارمز کامیاب ہو گئے تو ہوسکتا ہے ن لیگ واپس آجائے ،اس وقت پی ٹی آئی کا زیادہ اثر و رسوخ ہے ۔دنیا نیوز کے پروگرام \'\'آج کی بات سیٹھی کے ساتھ\'\'میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلٰی کے پی سہیل آفریدی کراچی پہنچ گئے ، اب دیکھنا یہ ہے کہ پیپلزپارٹی حکومت تحریک انصاف کو جلسے جلوس کرنے میں کتنی کھلی چھٹی دیتی ہے ،اگر پیپلزپارٹی یہ کہتی ہے کراچی بھی ہمارا ہے اسی طرح ایم کیو ایم بھی کہتی ہے کراچی ہمارا ہے ،جماعت اسلامی کہتی ہے کراچی ہمارا ہے۔
اگر کراچی ان تینوں کا ہے تووہاں پی ٹی آئی کی کوئی گنجائش نہیں ،پھر ایسا کریں تو ان کو کھلی چھوٹ دے دیں یہ کتنے لوگ لے آتے ہیں،اگر پی ٹی آئی کوکھلی چھوٹ مل جاتی ہے تو پھر اس کی مقبولیت کا پتا چل سکتا ہے ،مجھے یہی لگ رہا ہے کہ پیپلزپارٹی ایسا نہیں کرے گی ،پیپلزپارٹی ایک حدتک سلام دعا،جپھی،صرف دکھانے کیلئے کرتی رہے گی،یہ تاثر دے گی ہم پنجاب سے مختلف ہیں،اگر تحریک انصاف مزار قائد پر جلسہ کرلیتی ہے وہاں ایک لاکھ بندہ اکٹھا کرلیں یا50ہزار بندے جمع کرلیں تو اس کا بڑ ا اثر ہوگا،مزار قائد وفاقی حکومت کے انڈر آتا ہے ،کیا وفاقی حکومت ان کو جلسہ کرنے کی اجازت دے گی؟ کراچی میں پی ٹی آئی کی سپورٹ ہے تو ان کو مزار قائد پر جلسے کی اجازت نہیں ملے گی،میرا خیال ہے جلسہ کی اجازت دینے کا فیصلہ کسی اور جگہ سے ہوگا،فیصلہ اسی بنیاد پر ہوگا کہ ان کو ایکسپوز کرنا ہے یا ان سے بچ کے رہنا ہے ،ان کا یہ اندازہ ہوا کہ پی ٹی آئی بندے نہیں لاسکے گی تو ان کو اجازت مل جائے گی، ان کو یہ انداز ہوا کہ ان کو اجازت دینے سے کہیں گڑ بڑ نہ ہوجائے یہ ہمارے گلے نہ پڑجائیں تو پھر اجازت نہیں دیں گے ،اب دیکھتے ہیں یہ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔یہ حقیقت ہے کہ کھلی چھٹی ان کو کہیں بھی نہیں ملے گی۔