2025 :طالبان رجیم کیلئے عالمی تنہائی ،سفارتی ناکامیوں کا سال

 2025 :طالبان رجیم کیلئے عالمی تنہائی ،سفارتی ناکامیوں کا سال

طالبان نے ناصرف اتحادی بلکہ اپنی ساکھ اوربین الاقوامی جواز تک بھی کھو دیا پاکستان، ازبکستان، تاجکستان، ترکمانستان ،ایران سے کشیدگی بڑھی ،افغان مبصر

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) افغان مبصر ین نے طالبان رجیم کیلئے 2025عالمی تنہائی اورسفارتی ناکامیوں کا سال قرار دیدیا۔افغان مبصر نصیر احمد اندیشہ کے مطابق افغان طالبان رجیم نے ناصرف اپنے اتحادی بلکہ اپنی ساکھ اوربین الاقوامی جوازبھی کھو دیا۔انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک پاکستان، ازبکستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ایران سے کشیدگی میں بھی اضافہ ہوا جبکہ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے انسانیت کے خلاف جرائم پر سینئر طالبان کمانڈرز کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان طالبان رجیم اپنے اقتدار کوطول دینے کیلئے بے بنیاد دعوؤں سے دنیا کو گمراہ نہیں کرسکتی ۔ جنیوا اقوام متحدہ کے دفتر میں تعینات افغان نمائندے نے افغان طالبان رجیم کے 2025 کو کامیابی کا سال قرار دینے کے دعوئوں کو سختی سے رد کر دیا ،افغان مبصرین اور مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق طالبان حکومت کے بیشتر ممالک سے کشیدہ تعلقات، بڑھتی ہوئی دہشتگردی اور سفارتی تنہائی کسی کامیابی نہیں بلکہ ناکام اور غیر موثر پالیسیوں کا نتیجہ ہیں ، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ غلط پالیسیوں کے باعث طالبان حکومت نے پہلے ہی جنگی تباہی کے شکار افغانستان کو مزید گہرے سیاسی، معاشی اور انسانی بحران میں دھکیل دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں