دہشتگردحملے میں زخمی ہونیوالے مولاناحافظ سلطان محمد شہید

دہشتگردحملے میں زخمی ہونیوالے مولاناحافظ سلطان محمد شہید

جے یوآئی رہنما کو بیٹی سمیت وانا بازار میں دھماکے میں نشانہ بنایاگیا تھا زخمی حالت میں مفتی محمود ہسپتال ڈی آئی خان لے جایا گیا،جانبر نہ ہوسکے

پشاور (نیوزایجنسیاں)جنوبی وزیرستان میں ایک روز قبل دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونیوالے مولانا حافظ سلطان محمد شہید ہوگئے ۔مولانا حافظ سلطان محمد شہید اور ان کی بیٹی کو وانا بازار میں مدرسے کے قریب خوارجی دہشت گردوں نے ریموٹ کنٹرول دیسی ساختہ دھماکا خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی )سے نشانہ بنایاتھا۔

مولانا حافظ سلطان محمد کو زخمی حالت میں ڈیرہ اسماعیل خان کے مفتی محمود ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دار فانی سے کوچ کرگئے ۔مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی وزیرستان کے رہنما مولانا سلطان کی شہادت پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی فوری تحقیقات اور ملزموں کو نشانِ عبرت بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں