پاک، مراکش دفاعی تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
خواجہ آصف کی مراکشی ہم منصب سے ملاقات،پاکستان کا تیار کردہ فٹ بال پیش
اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے دورہ کے دوران پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اہم سنگ میل ہے ۔ وزارت دفاع کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق خواجہ آصف نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے حوالہ سے وفود کی سطح پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستانی وفد قیادت کی۔ انہوں نے مراکش کے ہم منصب کے ساتھ ملاقات بھی کی اور ملاقات کے اختتام پر تحائف کا تبادلہ کیا۔ خواجہ آصف نے مراکش کے وزیر دفاع کو پاکستان کا تیار کردہ فٹ بال بھی پیش کیا۔ملاقات سے قبل وزیر دفاع نے سلطنت عثمانیہ کے آخری سلطان محمد پنجم کے مزار پر حاضری دی جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب پر دستخط بھی کئے ۔