سفری پابندی فہرست،فواد کی توہین عدالت درخواست پر وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے عدالتی حکم کے باجود سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پر۔۔۔
توہین عدالت درخواست میں وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فریقین کو جواب کیلئے نوٹس جاری کردیئے ۔گزشتہ روز فوادچودھری کی درخواست پر سماعت کے دوران فیصل فرید چودھری ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور موقف اختیار کیاکہ عدالتی احکامات کے باوجود تاحال فوادچودھری کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نہیں نکالاگیا،استدعا ہے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ،عدالت نے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔