اسلام آباد :ایم ٹیگ کی مہلت ختم آ ج سے 12ناکوں پر چیکنگ

 اسلام آباد :ایم ٹیگ کی مہلت ختم آ ج سے 12ناکوں پر چیکنگ

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے، مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ کے حوالے سے ڈیڈلائن ختم ہوگئی ہے۔۔۔

 جبکہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے دو ایم ٹیگ سینٹرز 24/7 فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ڈی جی ایکسائز نے کہا کہ26 نمبر چونگی اور 17 میل ( پھلگراں )ٹول پلازہ پر ایم ٹیگ کی سہولت 24 گھٹنے فراہم کی جائے گی۔ ڈی سی اسلام آباد نے ڈی جی سیف سٹی کے ہمراہ مختلف ناکہ جات کا دورہ کیا اور انہوں نے ایم ٹیگ ریڈرز کا جائزہ لیا ۔ڈی سی نے کہا کہ ایم ٹیگ ریڈرز کی مدد سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کو ناکہ جات پر روکا جائے گا، ابتدائی طور پر کارروائیاں 12 ناکہ جات پر کی جائیں گی،ایم ٹیگ کے حوالے سے ڈیڈ لائن ختم ہوجانے پر آج سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں