مقبوضہ کشمیر:مسلم طلبہ کے زیادہ تعداد میں داخلے پر میڈیکل کالج بند
جموں کے ویشنو دیوی میڈیکل کالج میں 50میں سے 42مسلمانوں نے داخلہ لیا
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر )مقبوضہ کشمیر میں بڑی تعداد میں مسلم طلبا کے داخلے پر ویشنو دیوی میڈیکل کالج بند کردیاگیا۔ ’’الجزیرہ نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ میڈیکل کالج کو محض اس وجہ سے بندکیا گیا کیونکہ مسلم طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے کالج میں میرٹ پر داخلہ حاصل کیا تھا۔ 6 جنوری کو جموں خطے کے علاقے ریاسی میں واقع ویشنو دیوی میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ گزشتہ برس نومبر میں ایم بی بی ایس پروگرام میں شامل ہونے والے 50 طلبا میں سے 42 مسلمان طلبا نے میرٹ پر داخلہ حاصل کیا تھا ۔