ایک ماہ میں عمران خان سے کسی کو ملنے نہیں دیا گیا
سینیٹر فلک ناز، انعام اللہ یوسفزئی اور صفدر حسین ملاقات کے بغیرواپس روانہ ہماری کسی ادارے کے ساتھ جنگ نہیں ، ووٹ چوری بڑا جرم، نیاز اللہ نیازی
راولپنڈی (خبر نگار)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں کسی بھی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی، ملاقات فہرست میں شامل دو رہنما اڈیالہ جیل نہیں آئے، فہرست میں 6 رہنمائوں میں سے 4 نیاز اللہ نیازی، سینیٹر فلک ناز، انعام اللہ خان یوسفزئی اور صفدر حسین تھے ، وہ ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئے لیکن کسی کو بھی بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی، لسٹ میں شامل پی ٹی آئی رہنما عمران شوکت اور سعد علی خان اڈیالہ جیل نہیں پہنچے ، اڈیالہ روڈ داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں ترجمان بانی نیاز اللہ کا مزید کہنا تھا کہ کسی پارٹی لیڈر کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی،چار ہفتوں سے کسی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی، قیدی کا حق ہے کہ وہ ہفتے میں دو بار اپنے اہل خانہ سے ملاقات کرے ، ہماری توہین عدالت کی درخواستیں بھی مختلف عدالتوں میں پڑی ہیں، 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ مکمل طور پر ایگزیکٹو کے نیچے ہے ، میں نے کبھی فوجی ادارے کے خلاف بات نہیں کی لیکن مجھے بھی ملاقات کرنے نہیں دی، ہماری کسی ادارے کے ساتھ جنگ نہیں ہے ، آئین پاکستان میں ہر ادارے کی حدود متعین ہے ، ووٹ چوری سے بڑا جرم کوئی نہیں ہمارا ووٹ چوری کیا گیا، ہم نہیں چاہتے جمہوریت ڈی ریل ہو، ملک میں صاف شفاف الیکشن کرائیں پھر جس کو ووٹ ملتے ہیں وہ حکومت بنائے ۔