6 ماہ میں 44ارب کاریونیو وصول، محکمہ ایکسائز کی کارکردگی رپورٹ مریم نواز کو پیش
لاہور(اپنے نامہ نگار سے)محکمہ ایکسائز پنجاب نے دو سال قبل سالانہ 43 ارب روپے ریونیو کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ہی 44 ارب روپے وصول کرلئے۔
محکمہ ایکسائز پنجاب نے ریونیو ریکوری کی جامع کارکردگی رپورٹ وزیراعلیٰ مریم نوازکو پیش کر دی۔ مریم نواز نے محکمہ ایکسائز کی غیر معمولی ریونیو کارکردگی کو سراہتے ہوئے سیکرٹری مسعود مختار اور ڈی جی عمر شیر چٹھہ کو شاباش دی ۔ رپورٹ کے مطابق ہزاروں نئی پراپرٹیز ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے سے پراپرٹی ٹیکس میں 27 فیصد اضافہ ہوا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ ریونیو اصلاحات کا تسلسل اور رفتار برقرار رکھی جائے۔