حاضری معافی درخواست منظور
راولپنڈی (خبر نگار) 26 نومبر احتجاج پر علیمہ خان سمیت 10 ملزموں کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت ہوئی۔
علیمہ عدالت پیش نہ ہوئی،مقدمہ کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ علیمہ خان کی ایک روزہ حاضری معافی درخواست منظور کر لی گئی ۔آئندہ تاریخ پر 11 گواہان طلب کر لئے ان پر جرح ہوگی۔مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔