سعودی سفیر سے ملاقات
اسلام آباد(اے پی پی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے سعودی سفیر سے ضلع خیبر سے نقل مکانی کرنیوالے متاثرین کیلئے سعودی امداد کی فراہمی پر بھی گفتگو کی۔