پتنگ بازی پرپابندی برقرار،5سال قید ،20لاکھ جرمانہ ہوگا
پتنگ اورڈوربنانے ،بیچنے اور ترسیل پر 7سال قید اور 50لاکھ جرمانے کی سزا بسنت کی محدود اور محفوظ اجازت6،7اور8فروری کو لاہور کی حدتک محدود
لاہور(اپنے نامہ نگارسے )محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پتنگ بازی پر پابندی برقرار ہے ، مرتکب افراد کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت جاری کردی گئی ہے ۔پنجاب میں کائٹ فلائنگ ریگولیشن بل 2025 کے تحت پتنگ سازی اور پتنگ بازی پر پابندی برقرار ہے ۔پتنگ بازی کرنے پر پانچ سال قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔
پتنگ اور ڈور بنانے ، بیچنے یا ترسیل کرنے پر سات سال قید اور 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق بسنت کی محدود اور محفوظ اجازت صرف 6،7 اور8فروری کو لاہور کی حدتک محدود ہے ۔ مقررہ دنوں اور وقت سے قبل پتنگ بازی غیر قانونی ہے ،کسی بھی مقام پر قبل از وقت پتنگ سازی یا پتنگ بازی انسانی جانوں کیلئے خطرہ ہے اور مرتکب افراد کیخلاف کارروائی ہوگی ۔