حیدرآباد، کراچی موٹروے کیلئے فزیبلٹی سٹڈی کی منظوری

حیدرآباد، کراچی موٹروے کیلئے فزیبلٹی سٹڈی کی منظوری

این ایچ اے نے نیسپاک سے 10کروڑ 58 لاکھ میں سٹڈی کی اجازت دی اتھارٹی نے موٹروے کی تعمیر کے لیے پی سی ٹو بنانے کی بھی منظوری دی

اسلام آباد (ایس ایم زمان)نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے ) نے حیدرآباد،کراچی موٹروے (M9/M10) کی تعمیر کے لیے فزیبلٹی سٹڈی کرانے کی منظوری دے دی ۔ این ایچ اے نے نیسپاک سے یہ فزیبلٹی سٹڈی دس کروڑ 58 لاکھ روپے کی لاگت سے کرانے کی سفارش منظور کی ہے۔ اسی کے ساتھ این ایچ اے نے موٹروے کی تعمیر کے لیے پی سی ٹو بھی بنانے کی منظوری دی ہے جس کی ایکنک سے حتمی منظوری لی جائے گی۔ این ایچ اے ایگزیکٹو بورڈ نے نیسپاک کی پیشکش کو سرکاری ادارے کے طور پر فزیبلٹی سٹڈی کرانے کے لیے بھی منظور کر لیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں