پاکستانی ایئرلائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے میں احتیاط کی ہدایت

پاکستانی ایئرلائنز کو ایرانی فضائی حدود  استعمال کرنے میں احتیاط کی ہدایت

کراچی (آئی این پی)ایئر ٹریفک کنٹرول نے پاکستانی ایئر لائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرتے وقت احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کردی۔

ذرائع نے کہا ہے کہ امریکی خدشات کے پیش نظر ایران پر ممکنہ حملے کے تناظر میں پاکستانی طیاروں کے کپتانوں کو اضافی احتیاطی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اس دوران ایران نے چند گھنٹوں کیلئے اپنی فضائی حدود بھی بند کی تھیں، جس سے ایوی ایشن شعبے میں مزید محتاط رویہ اختیار کرنے کی ضرورت پیدا ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ اس ہدایت کا مقصد فضائی سلامتی کو یقینی بنانا اور مسافروں و عملے کیلئے ممکنہ خطرات سے بچنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں