شب معراج آج مذہبی عقیدت واحترام کیساتھ منائی جائیگی

شب معراج آج مذہبی عقیدت واحترام کیساتھ منائی جائیگی

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)ملک بھر میں شب معراج آج انتہائی مذہبی عقیدت واحترام کیساتھ منائی جائے گی۔ مساجد میں خصوصی محافل نعت اور عبادات کا اہتمام کیا جائیگا۔

 شب معراج النبیؐ کے سلسلے میں اجتماعات میں علمائے کرام اور مقررین واقعہ معراج اور اس کی فضیلت پر روشنی ڈالیں گے۔ اس موقع پر ملک وقوم کی ترقی وسلامتی اورعالم اسلام کی سلامتی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ۔ملک بھر میں مساجد کو انتہائی خوبصورتی سے سجا دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں