دھند برقرار،20سے 23جنوری کے دوران کئی شہروں میں بارش
مری میں شدید برفباری متوقع، کراچی میں6پروازیں منسوخ،موٹر ویز بند
اسلام آباد، راولپنڈی ،مری ( اپنے رپورٹر سے ، نمائندگان دنیا)جڑواں شہروں میں آ ج بھی موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق آج 16 سے 19 جنوری کے دوران مغربی ہواؤں کا سسٹم پنجاب میں داخل ہوگا،20 سے 23 جنوری کے دوران مری ،گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری اور بارش کا امکان ہے ، کراچی میں شدید دھند کے باعث 6 پروازیں منسوخ،10تاخیر کا شکار ہو گئیں ۔ ایم-2 لاہور تا کوٹ مومن ،موٹروے ایم-3 فیض پور تا درخانہ اور موٹروے ایم-4 پنڈی بھٹیاں تا ملتان ، ایم-5 روہڑی تا گھوٹکی اور ایم-11 لاہور تا سمبڑیال عارضی طور پر بندہے۔