زرمبادلہ ذخائر میں 5 کروڑ 60لاکھ ڈالر کا اضافہ

زرمبادلہ ذخائر میں 5 کروڑ 60لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسلام آباد(دنیا نیوز ،مانیٹرنگ ڈیسک)ملکی زرمبادلہ ذخائر کا حجم بڑھ کر 21 ارب 24 کروڑ 84 لاکھ ڈالر ہو گیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق 9 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 جس کے بعد زرمبادلہ ذخائر کا مجموعی حجم 21 ارب 24 کروڑ 84 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے ۔ مرکزی بینک کے پاس موجود ڈالر ذخائر میں 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 16 ارب 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب کمرشل بینکوں کے پاس موجود ڈالر ڈیپازٹس میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، کمرشل بینکوں کے ذخائر4 کروڑ ڈالر اضافے کیساتھ 5 ارب 19 کروڑ 27 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں