سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آ ج ہونگے
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ،نامہ نگار)سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہونگے، سینیٹ کا اجلاس قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے آج صبح ساڑھے دس بجے طلب کرلیا جس کی صدارت قائم مقام چیئرمین سیدال خان کریں گے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج صبح گیارہ بجے سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوگا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے 16 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔