اس بار وزیراعلیٰ پختو نخوا کا استقبال نہیں صرف خوش آمدید ترجمان سندھ حکومت
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان سندھ حکومت نادر گبول نے کہا ہے کہ اس بار وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا استقبال نہیں ہوگا تاہم انہیں خوش آمدید کہا جائے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی پہلی بار کراچی آئے تھے تو ان کا استقبال کیا گیا، اس بار وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا استقبال نہیں ہوگا، کارکن کی جان گئی ہے تو وزیراعلیٰ کے پی کا حق بنتا ہے کہ وہ جا کر تعزیت کریں، ایڈمنسٹریٹو اور سیکیورٹی سپورٹ وزیراعلیٰ کے پی کو فراہم کی جائے گی۔ نادر گبول نے کہا کہ کراچی میں اس وقت کوئی بھی شخص وزیراعلیٰ کے پی سے ملاقات نہیں کرے گا، سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اس دوران اسلام آباد میں موجود ہیں اور سندھ حکومت کی دیگر تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں۔