نارکوٹکس ایکٹ کیس، آئینی عدالت سماعت نہیں کرسکتی،وکیل پختونخواحکومت

 نارکوٹکس ایکٹ کیس، آئینی عدالت سماعت نہیں کرسکتی،وکیل پختونخواحکومت

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس کریم خان آغا پر مشتمل وفاقی آئینی عدالت کے دو رکنی بینچ نے خیبر پختونخوا نارکوٹکس ایکٹ 2019 کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔۔۔

خیبرپختونخواحکومت کے وکیل بیرسٹرعلی ظفر نے موقف اختیارکیا کہ صوبائی حکومت کی قانون سازی کے خلاف براہ راست معاملہ آئینی عدالت نہیں سن سکتی ،صوبائی حکومت کے خلاف مجاز فورم ہائی کورٹ بنتا ہے ،وکیل اینٹی نارکوٹکس فورس نے کہاآرٹیکل 137 ،90 اور 97 وفاقی حکومت کے اختیارات واضح کرتا ہے ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا اس عدالت کا اختیار ہے کہ وہ کیس سن سکتی ہے ،عدالت نے سماعت 21 جنوری تک ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں