سابق میئر لاہور مبشر جاوید کو دل کا عارضہ ، سٹنٹ ڈالا گیا
لاہور ( ہیلتھ رپورٹر) سابق میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کو دل کے عارضے کے باعث پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں داخل کرایا گیا۔۔۔
جہاں ماہر امراض قلب پروفیسر بلال محی الدین نے ان کی کامیاب انجیو پلاسٹی کر دی۔ذرائع کے مطابق کرنل (ر) مبشر جاوید کو ایک سٹنٹ ڈالا گیا ، جبکہ انجیو پلاسٹی کے بعد ان کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے ۔دریں اثنا صدرمسلم لیگ (ن) لاہور سیف الملوک کھوکھر نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا اور سابق میئر لاہور کی عیادت کی۔