اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کودرختوں کی کٹائی سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کودرختوں کی کٹائی سے روک دیا

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل روسٹرم پر طلب ،آپ کیوں درخت کاٹ رہے ہیں؟جسٹس خادم حسین سومروکااستفسار سی ڈی اے ،تحفظ ماحولیات ایجنسی،وزارت ماحولیاتی تبدیلی کونوٹس جاری،پیراوائزجواب ،تفصیلی رپورٹ طلب

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو درختوں کی کٹائی سے روکتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی اور ہدایت کی کہ سی ڈی اے کا ذمہ دار افسر عدالت پیش ہو۔جسٹس خادم حسین سومرو نے شہری نوید احمد کی درخواست پر سماعت کی ، مدثر لطیف عباسی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد کی حدود میں قواعدوضوابط کے خلاف درختوں کی کٹائی جاری ہے، جس سے  ماحولیاتی تبدیلیاں بھی ہو رہی ہیں جو خطرناک ہے ،پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ،جسٹس خادم حسین سومرو نے کمرہ عدالت میں موجود اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو روسٹرم پر طلب کرتے ہوئے استفسار کیاکہ آپ کیوں درخت کاٹ رہے ہیں،عدالت نے آئندہ سماعت تک سی ڈی اے کو درختوں کی کٹائی سے روکتے ہوئے سی ڈی اے ، پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی اور وزارت ماحولیاتی تبدیلی کو نوٹس جاری کردیا اورکہا آئندہ سماعت پر پیراوائز جواب اور تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے ،بعدازاں سماعت2 فروری تک ملتوی کردی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں