پرنسس زارا آغا خان 3روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئیں

پرنسس زارا آغا خان 3روزہ  دورے پر کراچی پہنچ گئیں

کراچی (سٹاف رپورٹر) پرنس کریم آغا خان کی صاحبزادی پرنسس زارا آغا خان تین روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئیں۔سندھ حکومت کی طرف سے صوبائی وزیر برائے ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

انہوں نے پرنسس زارا  آغا خان کوپھول پیش کیے ۔پرنسس زارا آغا خان اور ذوالفقار علی شاہ کے درمیان ایئرپورٹ پر ملاقات بھی ہوئی۔اس موقع پرپرنسس زارا آغا خان نے سندھ حکومت کے استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ملاقات کے دوران صوبائی وزیر نے تعلیم، صحت اور سماجی ترقی کے شعبوں میں آغا خان خاندان کے کردار کو سراہا اور کہا کہ آغا خان خاندان کی خدمات معاشرے کی بہتری میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں جو سندھ سمیت پورے ملک کیلئے قابل قدر ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں