بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنانا پیپلزپارٹی لاہور تنظیم کا مشن ہو گا، فیصل میر
لاہور ( سپیشل رپورٹر)صدر پاکستان پیپلزپارٹی لاہور فیصل میر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنانا پیپلزپارٹی لاہور تنظیم کا مشن ہو گا،وزیر اعظم بلاول بھٹو کا نعرہ لاہور کی ہر گلی میں گونجے گا۔
فیصل میر نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پیپلزپارٹی کی برتھ پلیس ہے لاہور کی ہر گلی میں تنظیم سازی کریں گے ،لاہور اور پنجاب کا سیاسی ڈھانچہ تبدیل کریں گے ،پیپلزپارٹی کو لاہور اور پنجاب میں بحال کریں گے ،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ناراض کارکنوں کو ہر صورت میں منا کر پیپلزپارٹی میں دوبارہ سے متحرک کریں گے جس سے پیپلزپارٹی کو بحال کرنے میں بڑی مدد ملے گی ، یکم فروری کو لاہور میں ایک بڑا پروگرام کریں گے جس میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہو گی ۔