کچے میں آپریشن ،26سہولت کار گرفتار، 10ڈاکو سرنڈر

 کچے میں آپریشن ،26سہولت  کار گرفتار، 10ڈاکو سرنڈر

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر )کچہ ٹارگٹڈ آپریشن، بدنام زمانہ سکھانی اور کوش گینگ کے 10 خطرناک ڈاکو سرنڈر، 26سہولت کار گرفتار کرلئے گئے ،سرنڈر کرنیوالوں میں سکھانی گینگ کے طارق’ حاکم’ بلوچ’ میوہ’ سکھانی’ سلیم دشتی جبکہ کوش گینگ کے جیون’ شاہ پارو’ کھتورا اقر’ بانجو کوش شامل ہیں ۔

گذشتہ روز پولیس نے بھونگ’ ماہی چوک’ ماچھکہ’ کوٹ سبزل’ احمد پورلمہ کے علاقوں سے ڈاکوؤں کے 26 سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عرفان علی سموں نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ حراست میں لئے گئے ملزمان ڈاکوؤں کو کھانے پینے کی اشیاء’ معلومات اور طبی سہولت علاج معالجہ فراہم کرتے تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں