آج وفدکے ہمراہ چین روانگی
اسلام آباد(آن لائن )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا پارلیمانی وفدآج 19جنوری سے 21 جنوری تک چین کا تین روزہ دورہ کرے گا۔
یہ دورہ چین چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی آف نیشنل پیپلز کانگریس ژاؤ لی جی کی دعوت پر کیا جا رہا ہے اور رواں سال سپیکر کا یہ چین کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ پاکستانی پارلیمانی وفد چینی پارلیمانی اور سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کرے گا ۔ ترجمان کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور چین کے تعلقات کی طویل تاریخ اور دو طرفہ پارلیمانی رابطوں کو مزید فروغ دینے کا اہم موقع ہے ۔