روہڑی:سندھ سے پنجاب شراب سمگل کرنیکی کوشش ناکام ،3 ملزم گرفتار
روہڑی(نمائندہ دنیا) روہڑی پولیس کی بڑی کارروائی، سندھ سے پنجاب شراب سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر خاتون سمیت 3 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔
کارروائی روہڑی تھانے کی حدود قومی شاہراہ پر اچھی قبی کے مقام پر کی گئی۔ پولیس کے مطابق اتوار کو اچھی قبی کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک کار کو روکا گیا، پولیس کو دیکھتے ہی کار میں سوار ملزموں نے ناکہ بندی توڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے بروقت حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے گاڑی کو گھیرے میں لے لیا اور خاتون سمیت تینوں ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزموں کے قبضے سے 25 عدد ڈبوں سے 408 شراب کی بوتلیں، 80 عدد بیئر ، 3 موبائل فون اور نقد رقم 1800 روپے برآمد کی گئی۔ پولیس نے سمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والی کار بھی تحویل میں لے لی۔