جعلساز ی سے بیرون ملک جانیوالے 2 مسافروں کو روک دیاگیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) جعلی دستاویزات کے ذریعے بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں کو اسلام آباد ایئر پو رٹ پر روک دیا گیا۔
مسافروں میں حسنین اظہر اور محمد عاطف شامل ہیں ،مسافر حسنین اظہر نے جعلی ریذ یڈنٹ کارڈ پر پرتگال جانے کی کوشش کی تھی جبکہ محمد عاطف نامی مسافر غیر قانونی طور پر یورپ جا رہا تھا اور اس حوالہ سے ایجنٹوں سے رابطے میں تھا۔ دونوں کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر کے مزیدتفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔