اقتصادی تعاون ،سرمایہ کاری کیلئے سیکرٹری SIFCکا د ورہ کویت

 اقتصادی تعاون ،سرمایہ کاری کیلئے سیکرٹری SIFCکا د ورہ کویت

سینئرحکام کیساتھ ملاقاتیں ، سرمایہ کاری معاہدہ کی جلد منظوری کے عزم کا اعادہ

 اسلام آباد(دنیا رپورٹ) سیکرٹری سپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل (SIFC) کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح پاکستانی وفد نے دوطرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے جاری کوششوں کے سلسلے میں کویت کا سرکاری دورہ کیا۔ وفد میں سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت امور خارجہ اور کویت میں پاکستان کے سفیر شامل تھے ۔ وفد نے عصیل سلیمان المنفی، سیکرٹری وزارت خزانہ، کویت اور وزارت خارجہ امور کویت کے سینئر حکام کے ساتھ ملاقاتیں کیں جن میں دو طرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے کی جلد منظوری کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔ بات چیت کا مقصد سرمایہ کاری کے تحفظ ،فروغ اور سہولت کے لیے قانونی اور ادارہ جاتی فریم ورک کو مضبوط بنانا تھا۔ وفد نے کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی اور معروف نجی شعبے کی کمپنیوں کے حکام سے بھی تفصیلی ملاقاتیں کیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں