جب میاں بیوی راضی ہیں تو پھر مسئلہ کیا ؟ جسٹس ہاشم کاکڑ

جب میاں بیوی راضی ہیں تو پھر مسئلہ کیا ؟ جسٹس ہاشم کاکڑ

چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت گرفتار ملزم کی ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت گرفتار ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے لڑکی کو اغوا کیا اور گھر سے سونا و نقدی بھی چوری کی، لڑکی کی عمر 16سال ہے ۔ وکیل صفائی نے بتایا کہ لڑکی نے ملزم سے کورٹ میرج کی، جسٹس ہاشم کاکڑ نے سوال اٹھایا جب میاں بیوی راضی ہیں تو پھر مسئلہ کیا ہے ؟ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں