چینی کا زیادہ استعمال، پاکستان کی 40فیصد آبادی ذیابیطس کا شکار
نئی سٹیل ملز کے قیام یا بحالی کیلئے 700 ایکڑ اراضی مختص کر دی ،اسمبلی وقفہ سوالات
اسلام آباد (نامہ نگار) قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے د وران حکومت نے بتایا کہ رواں سال چینی کی پیداوار 6.8سے 7ملین میٹرک ٹن کے درمیان متوقع ہے ۔ پاکستان کی تقریباً 40 فیصد آبادی ذیابیطس یا متعلقہ امراض کا شکار ہے جس کی ایک بڑی وجہ چینی کا ضرورت سے زیادہ استعمال ہے ۔جولائی 2024سے جون 2025تک ریلو ے کی 781ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی۔ پارلیمانی سیکرٹری شاہد عثمان نے بتایا کہ رشین انڈسٹریل انجینئرنگ کارپوریشن کے ساتھ 2 پروٹوکولز پر دستخط ہو چکے ہیں۔سٹیل ملز کے پیداواری آپریشنز 2015 سے بند ہیں۔حکومت نے نئی سٹیل ملز کے قیام یا بحالی کے لیے پاکستان سٹیل ملز کی 700 ایکڑ اراضی مختص کی ہے ۔رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا کہ سٹیل ملز سے 7709 ملازمین کو نکالا گیا۔