عائشہ رضا کی سرفراز بگٹی سے ملاقات،پولیو اقدامات پر گفتگو
ٰ اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی جس میں انسدادِ پولیو کی موجودہ صورتحال اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عائشہ رضا نے کہا پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان موثر تعاون ناگزیر ہے ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا صوبے کے ہر بچے تک ویکسین کی رسائی یقینی بنائی جائے گی۔