پاکستان،کینیڈا کا توانائی شعبہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان،کینیڈا کا توانائی شعبہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیر پٹرولیم سے کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی کی ملاقات ،دوطرفہ امورپر گفتگو

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان نے ملاقات کی جس میں معدنیات اور توانائی کے شعبہ میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ اس موقع پر دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ ریکوڈک میں بیرک گولڈ کی کامیابی پاکستان اور کینیڈا کے مابین معدنی تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے لیے ایک مضبوط مثال ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کینیڈا پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں مزید کینیڈین کمپنیوں کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے کام کر رہا ہے ۔ نیٹ ورکس، مشترکہ اقدار اور مشترکہ مفادات پر پاکستان کیساتھ روابط بڑھانا چا ہتے ہیں ، کینیڈا کی وزارت قدرتی وسائل پاکستان کے ساتھ معدنی شعبے میں تعاون کے لیے تیار ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا ریکوڈک نے عالمی مالی معاونت حاصل کر لی ہے جو کسی بھی پاکستانی پراجیکٹ کے لیے سب سے بڑا فنڈنگ راؤ نڈ ہے ۔ ہائی کمشنر نے پاکستان کو مارچ 2026 میں کینیڈا میں منعقد ہونے والے پی ڈی اے سی میں شرکت کی دعوت دی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں