حکومت ،اپوزیشن عوامی ریلیف پر تقسیم ،ذاتی فائدہ کیلئے یک جان

 حکومت ،اپوزیشن عوامی ریلیف پر تقسیم ،ذاتی فائدہ کیلئے یک جان

سیاسی جماعتوں کے دعوے نمائشی ،سب بلامتیاز فرسودہ نظام کے رکھوالے

اسلام آباد (سہیل خان)ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ ہو یا دیگر مراعات، حکومت اور اپوزیشن ہمیشہ یک جان دو قالب نظر آتے ہیں۔ کبھی پارلیمنٹیرینز کسی عوامی معاملہ پر یکجا نہ ہوئے ۔ اپنے فائدے والے بل پر کسی نے کوئی ذرا برابر چوں چراں نہ کی۔ حیرانی والی بات یہ ہے کہ عوام سے ووٹ لینے والوں کو رائے دہندگان کی چیخ و پکار کم سنائی دیتی ہے ۔ ذاتی سہولت کاری حمام میں سب موجود ہے ، سیاسی جماعتوں کے نمائشی دعوئوں کے باوجود فرسودہ سیاسی جمود نہ ٹوٹ سکا۔ سب بلامتیاز اس کے رکھوالے نظر آتے ہیں کیونکہ عوام کم اور سیاسی و دیگر اشرافیہ زیادہ اس نظام میں راحت محسوس کر رہی ہے ۔ باقی تو گھٹن کا ماحول ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں