سعودیہ، امریکا اور چین کی جانب سے سانحہ گل پلازہ پر اظہارِ افسوس

سعودیہ، امریکا اور چین کی جانب  سے سانحہ گل پلازہ پر اظہارِ افسوس

ریاض، اسلام آباد(آئی این پی)سعودی عرب، امریکا اور چین کیجانب سے سانحہ گل پلازہ پر اظہارِ افسوس کیا گیا ہے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں سانحہ گل پلازہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔۔۔

 سعودی وزارت خارجہ نے پاکستان اور پاکستانی عوام کے تحفظ اور سلامتی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ مشکل گھڑی میں سعودی عرب متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے ۔سعودی عرب نے متاثرہ خاندانوں، حکومت پاکستان اور عوام سے اظہار ہمدردی بھی کیا ہے ۔ادھر امریکی قونصل خانے نے کہا کہ امریکا جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے ، ریسکیو اور فائر فائٹر اہل کاروں کی جرات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ چینی قونصلیٹ جنرل نے بھی گل پلازہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا ۔چینی قونصلیٹ جنرل نے زخمیوں سے ہمدردی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں