ایک ہفتہ میں12 اشیا مہنگی،11سستی،سالانہ شرح4.18فیصد بڑھ گئی

ایک ہفتہ میں12 اشیا مہنگی،11سستی،سالانہ شرح4.18فیصد بڑھ گئی

ہفتہ وار بنیاد پر آ ٹا ،چینی، انڈوں سمیت 12 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مرغی ،آلو ،پیاز ، ایل پی جی ، گھی کی قیمت میں کمی + اٹھائیس اشیاکی قیمتوں میں استحکام رہا،صارفین کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ333.60پوائنٹس ریکارڈ:وفاقی ادارہ شماریات

اسلام آباد (اے پی پی ) وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں کمی کے باوجود 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی میں 0.48 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ، ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 4.18 فیصدہوگئی ۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،حالیہ ہفتے کے دوران 11 اشیا سستی اور28 کی قیمتیں مستحکم رہیں، ایک ہفتہ میں ٹماٹر کی قیمت میں 9.83 فیصد، کیلا کی قیمت میں 3.66اورآٹا کی قیمت میں 2.27فیصدکااضافہ ہوا،چینی،انڈے اورجلانے والی لکڑی بھی مہنگی ہوئی،ایک ہفتے میں چکن 16.68فیصد ،آلو8.52 اورپیاز 7.27فیصد سستا ہوا۔ گھی،کوکنگ آئل اورایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے ۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 22 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں صارفین کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ333.60پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے میں 335.20پوائنٹس اور گزشتہ سال 23 جنوری کو320.21پوائنٹس تھا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں