اسمبلی میں خیرسگالی جذبات ، ایوان کا ماحول خوشگوار ہونے لگا

 اسمبلی میں خیرسگالی جذبات ، ایوان کا ماحول خوشگوار ہونے لگا

اپوزیشن لیڈر اور سپیکر کے تعلقات میں بہتری، حکومتی بینچوں پر عدم دلچسپی نمایاں رہی اجلاس میں ملک میں بدامنی، این ایف سی ایوارڈز اور 18ویں ترمیم پر اہم بحث ہوئی

اسلام آباد(سہیل خان )اپوزیشن لیڈر محمودخان اچکزئی اور سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کے درمیان خیرسگالی جذبات کے اظہار کے بعد پارلیما ن کا ماحول خوشگوا ر ہونے لگا، ایازصادق کو اپوزیشن لیڈر نے اپنے چیمبرمیں آنے کی دعوت دے دی دوسری طرف وزیر دفاع خواجہ آصف نے حکومتی بینچوں پراہم ایشو پر عدم دلچسپی کی نشاندہی کی تو اپوزیشن ارکان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیردفاع کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ڈیسک بجا دئیے ، دوسرے پارلیمانی سال کا آخری سیشن شروع ہوگیا جو یادگارثابت ہوسکتا ہے ۔

اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم شہبازشریف کے ایوان میں نہ آنے کا بھی شکوہ کیا ،پارلیمان میں انتہائی گہما گہمی رہی مہمانوں کی آمد شروع ہوگئی تاکہ اراکین کے حلقوں کے عوام خوش ہوجائیں اب وہ اپنے ایم این اے سے پارلیمان ملنے آسکتے ہیں۔قومی اسمبلی میں بحث کا محور و مرکز ،ملک میں بدامنی کی صورتحال بن گئی، این ایف سی ایوارڈز میں تاخیر اور 18ویں ترمیم سے متعلق مخالفانہ آوازوں کا بھی نوٹس لیا گیا ۔حکومتی اتحادی جماعتیں صفائی دیتے نظر آئیں تاہم بلدیاتی نظام کی آزادی وخودمختیاری کو یقینی بنانے کے لئے نئی آئینی ترمیم کی گنجائش نکالنے کا ضرور مطالبہ کیا جارہا ہے ،اچھی بات یہ ہے اپوزیشن اور سپیکرچیمبرزمیں برف پگلنے لگی ۔ پارلیمانی گیلریوں میں سیاسی و جمہوری حلقوں میں استوار ہوتے خوشگوار تعلقات پر مثبت تبصرے سنائی دئیے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں